علاقائی
خلاصہ
- جامشورو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے جامشورو کی فیکٹری میں مشین کی زد میں آکر 21 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دلخراش واقعہ نوری آباد صنعتی زون میں پیش آیا جب کہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت سلام اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو فیکٹری میں مزدوری کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر مشین کی زد میں آگیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں سلام اللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس نے مزید بتایا کہ شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔