رسالپور میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، تاجر جاں بحق

رسالپور میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،  تاجر جاں بحق

 مقتول کے بھائی کے مطابق ابراہیم کباڑ کا کاروبار کرتا تھا اور واردات کے دوران اسے دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ابراہیم کا موبائل فون اور جیب میں موجود رقم بھی غائب ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔