علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کےعلاقے سرگودھا میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ چک نمبر 40 کے مقام پر پیش آیا جہاں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس ریلوے لائن سے گزر رہی تھی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔