پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستانی خواتین میں بھی یہ مرض عام ہے، پاکستانی خواتین اس مرض سے کتنا متاثر ہیں، بروقت تشخیص اور علاج کی کتنی افادیت ہے۔

پاکستانی خواتین کو بھی اس مرض سے شدید خطرات لاحق ہیں ہر 9 میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جبکہ سالانہ 90 ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں جن میں 40 ہزار موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

آگاہی مہمات کے باعث مرض کی تشخیص کی شرح میں اضافہ تو ہوگیا تاہم سکریننگ اور علاج کیلئے مزید اقدامات درکار ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں چھاتی کا سرطان قابل علاج ہے، پھیلاؤ کی بڑی وجوہات سماجی شرم و ہچکچاہٹ، لاعلمی اور بروقت تشخیص نہ ہونا ہے، 40 سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے ہر سال سکریننگ ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔