امریکا اور اسرائیل کے نئے اہداف کی فہرست تیار کرلی، ایرانی مسلح افواج کی تنبیہ

امریکا اور اسرائیل کے نئے اہداف کی فہرست تیار کرلی، ایرانی مسلح افواج کی تنبیہ

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج دشمن کی نقل و حرکت اور تیاریوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کی صورت میں پہل کا انتظار نہیں کریں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کا ردعمل فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے آزاد ہوگا۔