پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے، سلنڈر دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، جہاں 40 سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس اخراج کے باعث فیکٹری بیکنگ ایریا میں دھماکا ہوا اور کچھ حصہ گر گیا۔