پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں، ایران امریکا مذاکرات آج دوحہ میں متوقع

پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں، ایران امریکا مذاکرات آج دوحہ میں متوقع

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم دوحہ میں موجود ہے، مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات ہوگی، آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت اور تہران کیلئے مالی مراعات کے معاملات بھی مذاکرات کے ایجنڈا میں شامل ہیں، جبکہ ممکنہ معاہدے کی ضمانت چین اور روس دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فی الحال امریکی حکام سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ شرائط کی منظوری کے بعد ہوگا، جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید برآں آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایرانی شرائط میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد عائد پابندیاں اٹھانا شامل ہے۔