پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، کیونکہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیر ممالک کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک نئے، منصفانہ اور متوازن عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت ہے، جس کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جب کہ غریب ممالک پر قرضوں کا غیر منصفانہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات اب ناگزیر ہوچکی ہیں۔
مصدق ملک نے زور دیا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی تاکہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کو درپیش معاشی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔