پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کا انتظام کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بار بار درخواستیں اور گزارشات کرنے کے بعد 7 ماہ کے طویل عرصے میں بانی پی ٹی آئی سے جبکہ 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔
— Barrister Salman Safdar (@BrSalmanSafdar) November 2, 2026
انہوں نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کے لیے ناکافی تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ دونوں نے انہیں اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔