مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، وائس چیئرمین سلمان اقبال، جنرل سیکرٹری میاں عامر، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران مثبت روایات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔