بھکر: سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ، 6 سالہ بچی جاں بحق

بھکر: سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ، 6 سالہ بچی جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، جس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر بچی کی جان چلی گئی، جاں بحق بچی کی شناخت مہک زہرا کے نام سے ہوئی۔

فائرنگ کے دوران سی سی ڈی پولیس کے انسپکٹر عبدالستار کھچی اور ایس ایچ او عثمان سلطان بھی زخمی ہوگئے، زخمی افسران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے، واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔