شہرِ قائد میں216 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، لاکھوں کے جرمانے

شہرِ قائد میں216 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، لاکھوں کے جرمانے

دکانداروں پربائیس لاکھ 22 ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ 809مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں۔

دوسری جانب کمشنرکی ہدایت پر فروٹس اور دیگر اشیا کی نیلامی ہوئی اور مجموعی طور پر 105 مقامات پر آٹا، چینی، چکن، سبزیاں، بیف، فروٹس جن میں کیلے،امرود اورنج، تربوز، سٹرابری کی نیلامیاں ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنرزبھی فیلڈ میں موجود رہے اور خود بھی قیمتیں چیک کرتے رہے، اِسی طرح ایڈیشنل کمشنرون غلام مہدی نے ایمپریس مارکیٹ میں دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں اشیا کی نیلامی کرائی ۔

کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کےخلاف بلارعایت کارروائی کریں، شہریوں کوریلیف ملناچاہیے، علاوہ ازیں عدم دلچسپی پردواسسٹنٹ کمشنرزکو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی گئی۔