علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور دخیزہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے 18 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا جب کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 10 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
دوسری جانب ضلعی حکام کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
حکام نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔