علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) چھچوشاہ میں سسرالیوں نے دو بہنوں پر وحشیانہ تشدد کر ڈالا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ سسرالیوں نے موٹر سائیکل 125 کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، ایک شدید زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لڑکی کی بہن شہناز نے الزام لگایا کہ بچے کی پیدائش پر شوہروں نے دونوں بہنوں سے 125 موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ کرنا شروع کر دی، والد کی وفات کے بعد روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور مزید جہیز کی ڈیمانڈ کی جاتی۔
شہناز نے مزید الزام لگایا کہ والدین نے شادی کے موقع پر بھی بہت سارا جہیز دیا تھا لالچی سسرالیوں کی مزید ڈیمانڈ بڑھتی گئی، میری بہن انعم کو آج تشدد کیا اور ناک سر اور منہ پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
انہوں نے ساس، شوہر اور دیوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا، شہناز اور انعم نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔