پاکستان کے ثالثی کردار پر کُل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مبارک پاکستان ریلی کا انعقاد

پاکستان کے ثالثی کردار پر کُل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مبارک پاکستان ریلی کا انعقاد

 برہان وانی چوک سے شروع ہونے والی ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے، علاوہ ازیں ریلی میں پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کی سیاسی و عسکریت قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔

کشمیریوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔