علاقائی
خلاصہ
- نیلم :(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے کیل جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی سے آئے خاندان کی ایک خاتون جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر آرمی ہسپتال ہلمت منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری یا سڑک کی خراب صورتِ حال کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ فاہا کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی ہونے والوں میں والد، بچے اور دادا دادی شامل ہیں۔