علاقائی
خلاصہ
- کوٹری: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے علاقے کوٹری میں باریجو اور برفت برادری کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے نوجوان دلشیر برفت جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان دلشیر برفت کی لاش گھر پہنچنے پر والدہ صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور انتقال کرگئیں، 50 سالہ رخسانہ جعفر برفت کو دل کا دورہ پڑا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔