ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈسکہ روڈ پر واقع فراز سپورٹس سٹیڈیم میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، انعامی قرعہ اندازی کے لیے جمع ہجوم میں گیٹ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت عقیل ولد بشیر ساکن بڈھا گورائیہ ڈسکہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔