ملتان میں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، خاتون اور بچہ شدید زخمی

ملتان میں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، خاتون اور بچہ شدید زخمی

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ سے ٹکراتے ہوئے نہر میں جاگری۔

حادثے میں کار سوار مرد اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔