پاکستان
خلاصہ
- گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم سرفراز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں سمیت دوسرے صوبے میں چھپا ہوا تھا، سی سی ڈی ملزمان کو گرفتار کرکے واپس لا رہی تھی کہ راستے میں حملہ ہوگیا، مرکزی ملزم سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مسلسل اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے تھے، جنہیں گزشتہ رات گرفتار کرکے لایا جا رہا تھا، ساتھی ملزمہ عروبہ اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔
ملزم سرفراز نے چند روز قبل ولیمے کے روز دلہن صبا کو گھر جاتے ہوئے قتل کیا تھا، سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ملزم نے شادی سے انکار پر کار میں بیٹھی صبا پر فائرنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ سی سی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزم سرفراز صبا کو قتل کرنے کے بعد علاقہ غیر میں چھپ گیا تھا۔