پاکستان
خلاصہ
- سکھیکی: (دنیا نیوز) حافظ آباد کے قریب فتکی فلائی اوور پر مسافر بس سیم نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی کہ سکھیکی میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں 5 افراد جاں سے چلے گئے جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں، بس میں 65 کے قریب مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض مسافروں کے تاحال لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔