علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ کورنگی جام صادق پل کے اوپر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مرد جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
جاں بحق شخص کی شناخت وقار ولد مسکین اور زخمی خاتون شناخت نہیں ہوسکی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔