علاقائی
خلاصہ
- اوچ شریف: (دنیا نیوز) اوچ شریف کے علاقے کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی بائیک سے ٹکرا کر سڑک پر گری، حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آگئے، جاں بحق افراد میں 22 سالہ وسیم اور 30 سالہ منیر شامل ہے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری موٹر سائیکل پر سوار شخص اور ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حادثے کا باعث بننے والوں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔