موٹروے ایم فور پر ایمبولینس اور کار میں تصادم، 2افراد جاں بحق، تین زخمی

موٹروے ایم فور پر ایمبولینس اور کار میں تصادم، 2افراد جاں بحق، تین زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق موٹروے ایم فور پر ایمبولینس اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور مریض موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا ایمبولینس میں مریض کو علاج کے لیے فیصل آباد لے جایا جا رہا تھا کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر حادثہ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت خوشی محمد اور بابا عنایت کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں اور زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کے لیے  مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔