جھنگ میں وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق

جھنگ میں وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جھنگ بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر فیصل آباد جا رہے تھے۔

دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔