عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار

عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق خانیوال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے چار سالہ بچی کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بیمار بچی کو ایک عطائی نے  مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا  جس کے بعد اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے کے بعد بچی کی طبیعت بگڑنے پر فرار ہونے والے عطائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ متعلقہ کلینک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے نے غیر مستند طبی پریکٹس اور شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

مزید برآں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم  گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔