کرائم
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کھڈیاں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق خونریز واقعہ قصور کے علاقے کھڈیاں میں قبر کوٹ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں اقبال ولد جلال دین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ لیاقت اور اس کے دو ساتھیوں نے مبینہ طور پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اقبال موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول چک باوے والا کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ فرار ملزموں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔