مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، 6  زخمی

عینی شاہدین کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 66 فور آر میں مویشیوں کے کھیت میں جانے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

دلخراش واقعے کے دوران کلہاڑی کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد ڈی پی او محمد عمران نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔