علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی:(دنیا نیوز) جڑواں شہر راولپنڈی میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب واقع سی این جی سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جب کہ امدادی آپریشن میں 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات اور چھان بین جاری ہے۔