سکھیکی: کار اور ایمبولینس میں تصادم، ڈرائیور اور مریض جاں بحق، 3 افراد زخمی

سکھیکی: کار اور ایمبولینس میں تصادم، ڈرائیور اور مریض جاں بحق، 3 افراد زخمی

حادثے میں ایمبولینس کا ڈرائیور اور مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے، ایمبولینس سکھیکی سے مریض لیکر فیصل آباد جارہی تھی، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت خوشی محمد اور عنایت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔