جامشورو میں بس حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق، بچے اور خواتین سمیت 9 زخمی

جامشورو میں بس حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق، بچے اور خواتین سمیت 9 زخمی

بس کراچی سے بہاولپور جارہی تھی، زخمیوں میں 6 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔