علاقائی
خلاصہ
- دنیاپور: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے پر ٹبی لال شاہ کے قریب افسوسناک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق رکشے میں چادر پھنسنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوا تھا، زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، نوجوان کی اچانک موت کی خبر گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔