معروف باڈی بلڈر اور سابق مسٹر پاکستان شہزاد آفریدی انتقال کرگئے

Published On 07 April,2021 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معروف باڈی بلڈر اور سابق مسٹر پاکستان شہزاد آفریدی انتقال کر گئے کراچی۔ مرحوم نے کچھ روز قبل ہی ایک مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم شہزاد آفریدی کی عمر اکیاون برس تھی۔ انہوں نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے اور پاکستان کا اس کھیل میں نام روشن کیا۔

انہوں نے کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں ناصرف حصہ لیا بلکہ 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد خان آفریدی کا انتقال حرکت قلب ہو جانے کی وجہ سے ہوا۔ ان کی نماز جنازہ کرچی میں ادا کی گئی جس کے انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
 

Advertisement