واشنگٹن میں بیس بال میچ کے دوران فائرنگ، تماشائیوں نے دوڑیں لگا دیں

واشنگٹن میں بیس بال میچ کے دوران فائرنگ، تماشائیوں نے دوڑیں لگا دیں

امریکا میں بیس بال میچ کے دوران فائرنگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، نیشنل اسٹیڈیم میں واشنگٹن اور سان ڈیگو کی ٹیموں میں ہونے والا میچ نامعلوم افراد کی فائرنگ کی نذر ہو گیا، اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کی آوازیں میدان میں بھی سنی گئیں جس سے تماشائیوں میں خوف پیدا ہو گیا۔

لوگوں نے جانیں بچانے کے لیے دوڑیں لگا دیں، مقامی پولیس اور انتظامیہ نے میچ موخر کرتے ہوئے حالات کو سنبھال لیا۔