پیرس: (دنیا نیوز) سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر اپنے کلب پی ایس جی سے معافی مانگ لی۔
میسی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بغیر اجازت لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتے ہیں، میچ کے بعد چھٹی ملی تو سعودی عرب کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کیا تھا، دورہ سعودی عرب پر معذرت خواہ ہوں اور کلب کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہوں۔
خیال رہے کی فٹبالر لیونل میسی کے کلب پی ایس جی نے بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر میسی کو 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیا تھا۔