نیشنل گیمز : آرمی اور واپڈا کی مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی

Published On 19 May,2023 07:04 am

کوئٹہ : ( ویب ڈیسک ) پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے 34 ویں نیشنل گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔

علاوہ ازیں کبڈی ایونٹ میں پاکستان آرمی اور نیوی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آرمی نے ائیر فورس جبکہ نیوی نے واپڈا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

Advertisement