بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بابراعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے بھارتی سٹار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بابراعظم نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز سکور کیے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی 39ویں نصف سنچری مکمل کر لی، یہ بابراعظم کا ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کا 139واں میچ تھا، جب کہ ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابراعظم کی یہ کامیابی پاکستان کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ان کی ٹی20 میں مسلسل شاندار کارکردگی کا ثبوت بھی ہے۔