خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر یہی کوچ رہا تو شاداب خان ہی کپتان بنے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان اور مائیک ہیسن کافی عرصے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں اگر یہی کوچ رہا تو شاداب ہی کپتان بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ شاداب خان کپتانی کے لیے بری چوائس ہے آپ کے پاس کوئی اور کپتان بھی نہیں ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شاداب خان کو آپ کپتان بنائیں لیکن انہوں نے پرفارمنس دینی ہوگی تاکہ کسی کو بولنے کا موقع ملے۔
سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ سفیان مقیم اس لیے باہر ہیں کہ شاداب خان کو ٹیم میں لانا ہے، اب سفیان کی بات کررہے ہیں انہیں تو شاداب کو کھلانے کے لیے ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ابرار احمد کو باہر بٹھا دیا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ کوچ کی وجہ سے ٹیم تباہ ہورہی ہے، سفیان مقیم کھیل رہا ہوگا تو شاداب کے لیے کھیلنا کتنا مشکل ہوجائے گا، ابرار اور شاداب کی پرفارمنس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔