مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقا اچھے آغاز کے باجود 329 رنز پر آل آؤٹ

مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقا اچھے آغاز کے باجود 329 رنز پر آل آؤٹ

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی زبردست واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی اوپنرز ایڈن مارکرام اور مارکس ایکرمین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 158 رنز جوڑ دیے۔

ایکرمین نے 94 گیندوں پر 95 رنز بنائے جبکہ مارکرم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

دونوں بلے باز سنچریاں مکمل نہ کر سکے جس کے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم نے چائے کے وقفے کے آس پاس صرف 29 رنز کے عوض پانچ وکٹیں گنوا دیں۔

ڈیوڈ بیڈنگھم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارکو جینسن نے 50 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنا کر ساتویں وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت قائم کی۔

نئی گیند ملنے کے بعد اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے آخری چار میں سے تین وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 72 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوپر کونولی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔