کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق مچل مارش ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کو سامنے رکھ کر ون ڈے اسکواڈ بنایا جا رہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے لاس اینجلس اولمپکس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑیوں کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ اچھی حریف ٹیم کے خلاف صلاحیتیوں کا مظاہرہ کریں۔

جارج بیلی نے کہا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑیوں کی واپسی ہو ئی ہے ، مستقبل کی سیریز اور ایونٹ کو سامنے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان پرفارمرز کو موقع دیا گیا ہے جبکہ پیٹ کمنز ، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو ون ڈے سکواڈ سے آرام دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 21 ، 24 ، 27 ، 29 نومبر اور 2دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 13 ، 15 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔