کرونا وائرس: پی ٹی اے کا علاقائی زبانوں میں آگاہی فراہم کرنے کا اعلان

کرونا وائرس: پی ٹی اے کا علاقائی زبانوں میں آگاہی فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت صحت کی درخواست پر کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیاہے، پی ٹی اے کرونا وائرس سے آگاہی اور انسداد کے لیے صارفین کو پیغامات بھجواناشروع کر دیے ہیں۔

آگاہی کے حوالے سے پیغامات علاقائی زبانوں میں بھیجے جارہے ہیں، موبائل پیغامات ان افراد کوبھجوائے جارہے ہیں جو کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے اورکورونا سے متاثرہ علاقوں میں گئے ہیں۔

پی ٹٰی اے کی جانب سے بھجوائے جانے والے مسیجز میں صارفین سے گزارش کی جارہی کہ وہ کوئی بھی علامات ظاہر ہونے پر ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔