گوگل کا پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف

Published On 14 August,2022 05:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وطن عزیر کے یوم آزادی کی مناسبت سے گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کروا دیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ڈوڈل کا رنگ بدل کر سبز اور سفید کردیا۔

یوم آزادی کی مناسبت سے آج کے آرٹ ورک میں کراچی کا "فریئر ہال" نمایاں ہے، جسے 1865 میں ٹاؤن ہال کے طور پر کام کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔
 

Advertisement