ہندو نوجوان کی بکری کیساتھ شادی، ویڈیو وائرل

Published On 27 July,2021 05:16 pm

ڈگری: (دنیا نیوز) میر پور خاص کے علاقے ڈگری میں ہندوبرادری میں نوجوان کی شادی بکری سے ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے کی حدود یونین کونسل پبن میں کچھ دن پہلے ایک بھگت پپو بھیل کی جانب سے بھیل برادری کے نوجوان کی شادی ایک بکری سے کرائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔ ویڈیو میں بھیل برادری کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے ـ

اس حوالے سے جب ہندوبرادری سے ویڈیو میں شادی کے معاملے پر پوچھا گیا تو انکے مطابق ہندو مذہب میں کنوارے لڑکے کی شادی جب کسی شادی شدہ عورت سے ہوتی ہے تو پہلے کنوارے لڑکے کی شادی پہلے کسی جانور سے یا گڑیا سی کروائی جاتی ہے اور اسکے بعد شادی شدہ سے کرائی جاتی ہےـ
 

Advertisement