نیوزی لینڈ، معصوم جانور نے خاتون کو 'یرغمال' بنا لیا

نیوزی لینڈ، معصوم جانور نے خاتون کو 'یرغمال' بنا لیا

ایک ڈیوٹی افسر خاتون کے گھر گیا تو اسے اپنی ٹانگ پر کسی جانور کے پنجوں کی سرسراہٹ محسوس ہوئی۔ اس نے نیچے دیکھا تو واقعی وہ ایک اپوسم تھا جو افسر پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا اس نے پکڑ کر اسے پنجرے میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپوسم کو جنگل میں بحفاظت چھوڑ دیا گیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جانے کیلئے نکلی تو نامعلوم سمت سے آئے ہوئے اپوسم نے ان پر حملہ کردیا۔ وہ خوفزدہ ہو کر گھر میں بھاگ گئیں،اس کے بعد انہوں نے وقفے وقفے سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن ہر بار اپوسم حملہ کردیتا۔