کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنا سر منڈوا لیا

کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنا سر منڈوا لیا

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور سیلون میں حجام کا کام کرنے والے اپنے بیٹے سے سر منڈوا رہی ہیں۔

نوجوان نے ماں کے بال کاٹنے کے بعد خود ہی شیونگ مشین کے ذریعے اپنے تمام بال بھی کاٹ لئے جبکہ دکان پر موجود عملے نے بھی خاتون سے ہمدردی کرتے ہوئے اپنے سر منڈوالئے۔

نوجوانوں کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ دوسرے سے ہمدردی کیلئے یہ کتنا حیرت انگیز رویہ ہے، دنیا میں اس طرح کے لوگوں کو تلاش کرنا مشکل ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ دنیا مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، دنیا میں اب بھی اچھے لوگ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔