بیوی کو گمنام نمبر سے روزانہ 100 سے زائد کالز کرنیوالا شہری گرفتار

بیوی کو گمنام نمبر سے روزانہ 100 سے زائد کالز کرنیوالا شہری گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری اپنی بیوی کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور اس کے فون اٹھانے پر اسے ڈس کنیکٹ کر دیتا تھا۔

شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے سمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کیلئے اس کا استعمال نہیں کر رہی تھی۔

بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ’میں بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اسی لئے خاموش کال کرتا تھا۔