ٹائی ٹینک کے کپتان کی گھڑی 2 ملین ڈالرز میں نیلام

ٹائی ٹینک کے کپتان کی گھڑی 2 ملین ڈالرز میں نیلام

18 قیراط کی ٹیفینی اینڈ کو کمپنی کی گھڑی زندہ بچ جانے والی تین خواتین نے کپتان آرتھر روسٹرون کو اپنے مسافر بردار جہاز RMS Carpathia کا رخ موڑنے میں مدد دینے کے لیے دی تھی تاکہ انہیں اور دیگر افراد کو بچایا جاسکے۔

نیلام گھر ہنری ایلڈریج اینڈ سن، جنہوں نے امریکا میں ایک پرائیویٹ کلکیٹر کو گھڑی 20 ملین ڈالرز میں فروخت کی، نے کہا کہ یہ ٹائٹینک کی یادگاروں کی سب سے زیادہ معاوضے والی شے ہے۔

کپتان روسٹرون کو یہ گھڑی آفت میں ہلاک ہونے والے سب سے امیر ترین شخص جان جیکب ایسٹر کی بیوہ اور دو دیگر امیر تاجروں کی بیواؤں نے دی تھی۔