کابل: (دنیا نیوز) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دو پاکستانیوں کے گرفتار ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 26 اگست کو کابل میں ترکمانستان کے سفارت خانے کے قریب سے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی ترکمانستان کے سفارت خانے کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔