تازہ ترین
  • بریکنگ :- برسلز:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیٹوکےسیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • بریکنگ :- دوطرفہ تعاون اورافغان صورتحال سمیت علاقائی امورپرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- افغانستان میں انسانی بحران تشویشناک ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- عالمی برادری افغان عوام کی معاونت کیلئےسنجیدہ کوششیں کرے،وزیرخارجہ

نیٹو کی طرف سے طاقت دکھانے کا وقت ختم ہو گیا: ذبیح اللہ مجاہد

Published On 12 October,2021 01:36 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نیٹو کی طرف سے طاقت دکھانے کا وقت ختم ہو چکا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے ان کی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔

افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان اسلامی امارت کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اب نیٹو کو اچھے سفارتی اصولوں سے کابل سے بات کرنا ہو گی۔

افغان نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نیٹو سے مستقبل کے تمام رابطے سفارت کاری کے ذریعے ہونے چاہئیں، نیٹو کی افغانستان میں کوششیں ناکام ہوئیں، انہوں نے تجارت میں پاکستان کے تعاون کی بھی تعریف کی۔