پاپوانیوگنی : ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

پاپوانیوگنی : ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ  زلزلہ پاپوانیوگنی کے دور دراز علاقے میں 38 کلو میٹر زیرِ زمین گہرائی میں آیا ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی جبکہ زلزلے کی وجہ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔